واٹس ایپ صارفین کیلئے ایک اور بڑی خوشخبری، زبردست فیچر متعارف

اسلام آباد(پی این آئی)دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کے صارفین کے لیے خوشخبری ہے کہ اس میں فارورڈ میسیجز کے ایک زبردست فیچر پر آزمائش کی جا رہی ہے، جسے جلد پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

اس وقت واٹس ایپ میں فارورڈ میسیجز کے ساتھ صارف کو کوئی پوسٹ لکھنے یا کرنے کی سہولت میسر نہیں، تاہم نئے فیچر کے بعد صارف ہر فارورڈ میسیج میں اپنا کیپشن یا تحریر شامل کرنے کے اہل ہوں گے۔واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹس ویب ایٹ انفو کے مطابق ایپلی کیشن کے ماہرین فارورڈ میسیج میں کیپشن ایڈ کرنے کے فیچر پر کام کرنے میں مصروف ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس وقت مذکورہ فیچر آزمائشی مرحلے میں ہے اور اس تک محدود صارفین کو رسائی دی گئی ہے، تاہم جلد اسے عام صارفین کی آزمائش کے لیے پیش کردیا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق مذکورہ فیچر کے بعد صارف اب فارورڈ کی جانے والی ہر تصویر، ویڈیو اور پوسٹ کے ساتھ اپنا کیپشن بھی شامل کر سکیں گے۔

علاوہ ازیں مذکورہ فیچر کے تحت صارفین کو یہ اختیار بھی حاصل ہوگا کہ وہ چاہیں تو فارورڈ میسیج کا اصل کیپشن ڈیلیٹ کرکے وہاں نیا کیپشن شامل کریں۔فیچر کے تحت صارفین جب بھی کسی فاررورڈ میسیج یا دستاویز کے ساتھ اپنا کیپشن شامل کریں گے تو ان کا کیپشن ایک الگ میسیج کی طرح جائے گا جب کہ ڈیلیٹ کیے گئے کیپشن سے متعلق بھی وصول کرنے والے شخص کو علم ہوجائے گا۔ابھی تک واٹس ایپ میں فارورڈ میسیج کے ساتھ کیپشن ایڈ کرنے کا فیچر دستیاب نہیں ہے جب کہ کچھ عرصہ قبل ہی واٹس ایپ نے تصاویر، ویڈیوز اور دستاویزات کو اصل کیپشن کے ساتھ ہی فارورڈ کرنے کی سہولت متعارف کرائی تھی۔اس سے قبل فارورڈ کی جانے والی تصویر، ویڈیو یا دستاویز کے ساتھ کیپشن فارورڈ نہیں ہوتا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close