انسٹاگرام ریلز بنانے والوں کیلئے اچھی خبر

اسلام آباد(پی این آئی)سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام نے ٹک ٹاک کو ٹکر دینے کے لیے جہاں مختصر ویڈیوز کا فیچر ریلز متعارف کرایا تھا، وہیں اب اسے بہتر بنانے کے لیے متعدد فیچر پیش کردیے گئے۔

انسٹاگرام ریلز کو کافی پذیرائی حاصل ہو رہی ہے اور گزشتہ کچھ عرصے میں پلیٹ فارم نے ریلز کو شیئر کرنے اور انہیں ایڈٹ کرنے کے مراحل کو کافی آسان بھی بنایا ہے، تاہم اب اسے مزید آسان اور بہتر بنا دیا گیا۔ میٹا کی جانب سے بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ انسٹاگرام ریلز کے ایڈیٹر کو بہتر بناکر ویڈیو ایڈیٹنگ اور اس میں آڈیو کو شامل کرنا مزید آسان بنا دیا گیا جب کہ اب ایڈیٹنگ پہلے کے مقابلے زیادہ آسانی سے ہوگی۔ تحریر جاری ہے‎ —فوٹو: میٹا نئے فیچرز کے تحت اب ویڈیو ایڈیٹر میں مزید ایموجیز اور گفس بھی شامل کیے گئے ہیں جب کہ اب اس میں ٹرینڈز کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ یعنی صارف اپنی ویڈیو ایڈٹ کرتے وقت اس وقت کے مقبول ریلز ٹرینڈ میں بھی اپنی ویڈیو کو شامل کر سکیں گے۔ اسی طرح ویڈیو کو ایڈٹ کرنے میں بہتری لانے سمیت ویڈیو کے انسائٹ کو بھی بہتر بنایا گیا ہے، یعنی اب نوٹی فکیشنز کے ذریعے صارفین یہ بھی دیکھ سکیں گے کہ ان کی ویڈیو دیکھنے کے بعد کتنے لوگوں نے انہیں فالو کیا۔

علاوہ ازیں انسائٹس میں یہ بھی دیکھا جا سکے گا کہ ان کی ویڈیو کو انہیں فالو نہ کرنے والے کتنے افراد نے دیکھا۔ اب صارفین ریلز کو شیئر کرتے ہوئے از خود سجیسٹ کیے گئے ہیش ٹیگز کو بھی ویڈیو کا حصہ بنا سکیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close