حکومت نے متبادل ایندھن تیار کرنے کا فیصلہ کر لیا

لاہور (آئی این پی)ملک میں متبادل توانائی کے استعمال کی جانب بڑی پیشرفت ہوئی ہے اور حکومت نے ماحول دوست ہائیڈروجن گیس خود بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے اسٹڈی مکمل ہونے کے بعد توانائی تحفظ اتھارٹی نے پالیسی پر کام شروع کردیا۔دستاویزات کے مطابق ہائیڈورجن گیس متبادل ایندھن کے طور پر استعمال کی جائے گی، گیس گھریلو، ٹرانسپورٹ سمیت دیگر شعبوں میں استعمال ہوگی۔

حکام کے مطابق ڈیموں کے ٹربائنز سے نکلنے والے پانی پر الیکٹرولائزر مشینیں لگیں گی، ہائیڈروجن گیس جلنے سے کوئی گرین ہائوس گیس پیدا نہیں ہوگی۔ایم ڈی نیکا کے مطابق ہائیڈروجن گیس کی پیداواری استعداد زیادہ اور نیوکلیئر انرجی سے بھی سستی ہے، پائلٹ منصوبے کیلئے ملک میں 13سائٹس کی نشاندہی کرلی گئی ہے، پاکستان میں کھیوڑہ میں ہائیڈروجن گیس اسٹور بھی کی جاسکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close