لاس اینجلس(شِنہوا)ناسا کے مریخ ہیلی کاپٹر نے سیارے پر48پروازیں مکمل کر لی ہیں۔ناسا کے مطابق48ویں پرواز منگل کو مکمل ہوئی جس میں روٹر کرافٹ نے 12 میٹر کی بلندی پر پہنچ کر 149.9 سیکنڈ تک 398 میٹر کا سفر طے کیا۔ہیلی کاپٹر جس کا نام انگینیوٹی ہے، 18 فروری 2021 کو مریخ کے جزیرو کراٹر پرپہنچا جوناسا کے پرویزروینس روور کی سطح سے منسلک تھا۔
یہ ہیلی کاپٹر پہلی بار کسی دوسرے سیارے پر طاقتورپرواز کو جانچنے کے لیے ٹیکنالوجی کا ایک مظاہرہ ہے۔ناسا کے مطابق ہیلی کاپٹر کو ایک وقت میں تقریبا 300 میٹر اورسیارے کی سطح سے تقریبا 3 سے 4.5 میٹر کی دوری تک 90 سیکنڈ تک پرواز کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں