اسلام آباد میںITCNASIA ایونٹ کاانعقاد، آزادجموں وکشمیر انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے بھی سٹال لگایا ، عوام کی بے پناہ دلچسپی

اسلام آباد (پی آئی ڈی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ میں پاکستان کے سب سے بڑے میلے ITCNASIAکے بائیسویں ایونٹ کاانعقاد ہوا جس میں پاکستان بھر سے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ سے تعلق رکھنے والی کمپنیز و گورنمنٹ کے ذمہ داران نے بھرپور شرکت کی۔ ایونٹ میں فیڈرل منسٹری آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، نیشنل آئی ٹی بورڈ، وفاقی ادارہ برائے شماریات اور دیگر وفاقی اداروں کے سٹال کے ساتھ ساتھ آزادجموں وکشمیر انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے بھی اپنا سٹال لگایا جس میں عوام کی کثیر تعداد نے دلچسپی کا اظہار کیا،

اس موقع پر آزادجموں وکشمیر آئی ٹی بورڈ اوردیگر ادارہ جات کے درمیان باہمی امور پر شراکت کے حوالہ سے مختلف ایم او یوز پر بھی تعاون کا اظہار کیا گیا۔ ایونٹ میں چیف سیکرٹری آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر محمد عثمان چاچڑ، سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی شاہد ایوب، سیکرٹری پی اینڈ ڈی ڈی، سیکرٹری ٹورازممحترمہ مدحت شہزاد،سپیشل سیکرٹری صحت اور دیگر محکمہ جات کے سربراہان سمیت عوام کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔ چیف سیکرٹری آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر محمد عثمان چاچڑ نے ایونٹ کے اختتامی مرحلہ پر ذمہ داران کو کامیاب ایونٹ کروانے پر مبارکباد دی۔ اس کے علاوہ چیف سیکرٹری نے سیکرٹری آئی ٹی شاہد ایوب،ڈائریکٹر جنرل آئی ٹی بورڈ ڈاکٹر خالد رفیق کو ایونٹ میں بھرپور شرکت اور اپنی پراڈکٹس کی کامیاب نمائش پر سراہتے ہوئے آزادکشمیر میں آئی ٹی اور گڈ گورننس کے حوالہ سے بھرپو ر تعاون کی یقین دہانی کروائی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close