پاکستان میں سوشل میڈیا صارفین کی تعداد میں 16 کروڑ سے زائد، یوٹیوب کے 7 کروڑ 70 لاکھ صارفین ہیں

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان میں تمام پلیٹ فارمز پر سوشل میڈیا صارفین کی تعداد میں16 کروڑ سے زائد ہے، پاکستان میں سب سے زیادہ یوٹیوب کے صارفین ہیں جن کی تعداد 7کروڑ 70لاکھ ہے ، جبکہ ٹیلی کام شعبے میں شاندار پیش رفت کے نتیجے میں گذشتہ مالی سال 2021-22میں 694 ارب روپے ریونیو حاصل ہواہے جبکہ ٹیلی کام کے شعبے میں مجموعی طور پر2ارب امریکی ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹیکی طرف سے جاری کردہ سالانہ رپورٹ برائے سال 2022 کے مطابق ٹیلی کام سئیکٹر نے گذشتہ مالی سال کے دوران قومی خزانے میں 325.2 ارب روپے کا حصہ ڈالا

جس میں سے ٹیکس کی مد میں دو سو بائیس ارب ستر کروڑ جبکہ ایک سو دو ارب پچاس کروڑ روپے کی آمدنی نیکسٹ جنریشن موبائل سروسز کی نیلامی اور لائسنس کی تجدید سے ممکن ہوئی۔پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ اس رپورٹ میں افراط زر اور مہنگائی جیسے چیلنجوں کے باوجود ایک ترقی پسند ریگولیٹری ماحول بدولت پاکستان بھر میں ٹیلی کام کے اعدادوشمار اور ٹیلی کام سروسز کے استعمال میں اضافے پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ادھر پی ٹی اے نے سوشل میڈیا صارفین کے حوالے سے رپورٹ بھی جاری کی جس کے مطابق پاکستان تمام پلیٹ فارمز پر سوشل میڈیا صارفین کی تعداد میں16 کروڑ سے زائد ہے سب سے زیادہ یوٹیوب کے صارفین ہیں سوشل میڈیا پیلٹ فارمز کے استعمال میں مردوں کی برتری برقرار ہے فیس بک کے صارفین کی تعداد پانچ کروڑ اکہتر لاکھ ہے پاکستان میں مرد 71فیصد خواتین22فیصد فیس بک استعمال کرتی ہیں یوٹیوب کے صارفین کی تعداد 7کروڑ سترہ لاکھ ہے 72فیصد مرد یوٹیوبرز ہیں 28فیصد خواتین ہیں ٹک ٹاک صارفین کی تعداد ایک کروڑ تراسی لاکھ ہے مرد 82فیصد ٹک ٹاکرز ہین خواتین اٹھارہ فیصد ہیں پاکستان میں انسٹاگرام صارفین کی تعداد ایک کروڑ اڑتیس لاکھ ہے جس میں 65فیصد مرد اور 34فیصد خواتین انسٹا گرام استعمال کرتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close