آج رات 12 بجے سےان موبائل فونز پر واٹس ایپ ہمیشہ کیلئے بند کر دیا جائے گا؟خبردار کردیا گیا

لاہور ( این این آئی) دنیا بھر میں یکم جنوری 2023ء سے کروڑوں موبائل فونز پر واٹس ایپ کام نہیں کرے گا۔واٹس ایپ اپنے پیاروں سے رابطے کے لیے دنیا کی مقبول ترین موبائل ایپلی کیشن ہے، جس کے صارفین کی تعداد ایک ارب سے زائد بتائی جاتی ہے۔میٹا کی ملکیت والی ایپ جدید ترین سسٹم سافٹ ویئرز کو سپورٹ کرنے اور ان سے مطابقت کے لیے اپ ڈیٹس بھی تیار کرتی ہے۔ چاہے وہ اینڈرائیڈ، آئی او ایس یا پھر ویب ہو۔اسی وجہ سے ہر سال واٹس ایپ پرانے آپریٹنگ ورژنز کے لیے

اپنی سپورٹ بند کر دیتا ہے تاکہ صارفین بھی نئی اپ ڈیٹس پر توجہ دے سکیں۔اس سال بھی 31دسمبر کے بعد سے اینڈرائیڈ اور آئی فونز کے ماڈل سمیت پرانے آپریٹنگ سسٹمز پر چلنے والے کروڑوں پرانے اسمارٹ فونز کے لیے اپنی سپورٹ ختم کررہا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یکم جنوری 2023ء سے ایپل ، سام سنگ ، ہواوے اور ایل جی جیسی بین الاقوامی کمپنیوں کے درجنوں ماڈلز واٹس ایپ کو سپورٹ نہیں کریں گے۔صارفن کی سہولت کے لئے

ایپل اور اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز کے ان ماڈلز کی فہرست پیش کررہے ہیں جن پر یکم جنوری 2023ء سے واٹس ایپ سپورٹ نہیں کرے گی۔آج یکم جنوری 2023ء سے آئی فون 5اور آئی فون 5سی واتس ایپ کو سپورٹ نہیں کرسکیں گے۔سام سنگ کے جو ماڈلز یکم جنوری سے ممکنہ طور پر واٹس ایپ کو سپورٹ نہیں کریں گے جن میں گلیکسی ایس 2، گلیکسی کور ، گلیکسی S2، گلیکسی ایس 3 منی ، گلیکسی ٹرینڈ 2، گلیکسی ٹرینڈ لائٹ اور گلیکسی ایکس کور 2 شامل ہیں۔

چین کی سب سے مقبول موبائل فون کمپنی ہواوے کے جو ماڈلز یکم جنوری 2023 سے واٹس ایپ کو سپورٹ نہیں کرسکیں گے، ان میں اسسینڈ ڈی ، اسسینڈ ڈی 1 ، اسسینڈ ڈی 2، اسسینڈ جی 740، اسسینڈ میٹ اسسینڈ پی 1اور کواڈ ایکس ایل شامل ہیں۔ایل جی کے جن موبائل فون پر ایپ نہیں چلے گی ان میں ایل جی انیکٹ، لوسڈ 2، آپٹیمس 4ایکس ایچ ڈی ، آپٹیمس ایف 3، آپٹیمس ایف 3کیو ،، آپٹیمس ایف 5، آپٹیمس ایف 6، آپٹیمس ایف 7، آپٹیمس ایل ll2، آپٹیمس L3 II، آپٹیمس L3IIڈوئل ، آپٹیمس L4 II،آپٹیمس L4 II ڈوئل، آپٹیمس L5، آپٹیمس L5 ڈوئل ، آپٹیمس L5 II، آپٹیمس L7، آپٹیمس L7 I،آپٹیمس L7 II ڈوئل اور آپٹیمس نائٹرو HDپریکم جنوری سے واٹس ایپ فعال نہیں رہ پائے گا۔ یکم جنوری 2023 سے سونی کے بھی ہزاروں اسمارٹ موبائل فون ممکنہ طور پر واٹس ایپ کو سپورٹ نہیں کرپائیں گے۔ان ماڈلز میں ایکسپیریا آرک ایس ، ایکسپیریا میرو اور ایکسپیریا نیو شامل ہیں۔دیگر میں لینوو A820، ایچ ٹی سی ڈیزائر 500، آرکوز 53 پلاٹینئم اور گرینڈ S فلیکس ZTEمیں بھی واٹس ایپ کام نہیں کرے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close