سمارٹ فون گندا ہو گیا تو آپ اس کو دھو بھی سکتے ہیں، انوکھی ویڈیو

ٹوکیو (پی این آئی) ٹوئٹر پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں جاپان میں آج کل باتھ روم موضوعِ بحث بنا ہوا ہے۔ ٹوئٹر پر حال ہی میں جاپان میں موجود ایک میکڈونلڈ کے آؤٹ لیٹ کے باتھ روم سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔ ویڈیو میں نظر آنے والے باتھ روم سِنک نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی ہے۔ ویڈیو میں جو سِنک نظر آرہا ہے اس کے اوپر ایک ایسا سسٹم لگا ہوا ہے، جس کی مدد سے نہ صرف لوگ اس سِنک پر اپنے ہاتھ دھو سکتے ہیں بلکہ اپنے اسمارٹ فون کی بھی دھلائی کرسکتے ہیں۔

ایریزونا یونیورسٹی کے محققین کی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ سیل فون کی اسکرینز ٹوائلٹ سیٹ سے 10 گنا زیادہ گندی ہوتی ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم اپنے سفر سے لے کر کھانے کی میز تک ہر جگہ سیل فون اپنے ساتھ لے رکھتے ہیں اور ہمارے ہاتھ ماحول میں بہت سی گندی چیزوں کے ساتھ رابطے میں رہتے ہیں، اس لیے ہمارے فون بھی گندے ہو جاتے ہیں ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close