پاکستانی ڈاکٹروں کا کارنامہ، چہرے پر مصنوعی اعضا لگانے کامیاب آپریشن کس ہسپتال میں کر دیا؟

کراچی (آئی این پی)جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی(جے ایس ایم یو) کے سندھ انسٹی ٹیوٹ آف اورل ہیلتھ سائنسز کے شعبہ پروستھوڈونٹکس نے چہرے پر مصنوعی اعضا لگانے کا پہلا آپریشن کامیابی کے ساتھ مکمل کرلیا۔جے ایس ایم یو کے اعلامیے کے مطابق پروستھو ڈونٹکس ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ پروفیسر محمود حسین کی سربراہی میں 8 رکنی ٹیم نے ضلع عمرکوٹ سے تعلق رکھنے والی مریضہ کی آنکھ، چہرے، ناک اور منہ کے اندرونی حصوں کو مصنوعی اعضا کے ساتھ کامیابی سے تبدیل کیا۔جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن نیسندھ انسٹی ٹیوٹ آف اورل ہیلتھ سائنسز کے شعبہ پروستھوڈونٹکس کی ٹیم کو اہم سنگ میل عبور کرنے پر مبارک باد دی۔ان کا کہنا ہے کہ کسی حادثے کی وجہ سے چہرہ بگڑ جانے کے حامل افراد خود کو معاشرے میں تنہا محسوس کرنے لگتے ہیں،

ایسے میں جیایس ایم یو میں مصنوعی اعضا لگانے کا عمل ان افراد کو معاشرے سے جوڑنے میں مثر کردار ادا کرے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں