واٹس ایپ صارفین کیلئے انتہائی اہم فیچر متعارف کروا دیا گیا

نیویارک (پی این آئی)واٹس ایپ نے اپنے ڈیسک ٹاپ ورژن کے صارفین کے لیے تصاویر اور ویڈیوز کا دلچسپ فیچر متعارف کرا دیا۔واٹس ایپ بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق اس فیچر کے تحت صارفین کسی بھی قسم کا میڈیا یعنی تصاویر، ویڈیوز ، گرافکس انٹرچینج فارمیٹ (GIF) اور ڈاکیومنٹس کو فارورڈ کرتے ہوئے ‘کیپشن’ بھی درج کرسکیں گے۔یعنی اگر آپ کسی قسم کا میڈیا ایک چیٹ سے دوسری چیٹ میں بھیجنا چاہتے ہیں تو اس کے ساتھ ‘کیپشن’ لکھا جا سکے گا۔

اس سے قبل واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ ورژن استعمال کرنے والے صارفین کو یہ سہولت فراہم نہیں کی گئی تھی، لیکن اب باآسانی تصاویر اور ویڈیوز کو فاروڈ کرتے وقت کچھ بھی لکھا جاسکے گا۔اس حوالے سے واٹس ایپ بیٹا انفو نے ایک سکرین شاٹ بھی جاری کیا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فیچر صارفین کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔اس کے علاوہ اگر صارف چاہے تو لکھا ہوا کیپشن ڈیلیٹ کرکے دوبارہ نیا کیپشن بھی درج کرسکے گا۔رپورٹ کے مطابق کچھ صارفین اب بھی اس فیچر کو استعمال کرنے کے اہل نہیں ہیں، ان کے لیے یہ فیچر کچھ دنوں میں پیش کر دیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close