اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان میں ناروے کی موبائل آپریٹر کمپنی ٹیلی نار نے پاکستان سے اپنے آپریشنز فروخت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیلی کام کمپنی اپنے سٹی گروپ کے تعاون سے اس ماہ کے آخر میں کمپنی کو فروخت کرنے کی غرض سے بولی کا آغاز کرے گی،ٹیلی نار کے پاکستان آپریشن کی قیمت ایک ارب ڈالر تک جانے کا امکان ہے۔ٹیلی نار کمپنی گزشتہ کچھ عرصے سے اپنا کاروبار فروخت کرنے کی کوشش کر رہا تھا تاہم وہ اپنی مطلوبہ ڈیل اب تک حاصل نہیں کر سکا۔
ٹیلی نار کمپنی کی پی ٹی سی ایل کے ساتھ بھی بات چیت کا سلسلہ جاری رہا لیکن اب تک وہ کسی نتیجہ پر نہیں پہنچ سکے۔اب حال میں ہی ٹیلی نار گروپ کے سربراہ نے ایشیائی آپریشنز میں دوبارہ ردوبدل کی منصوبہ بندی شروع کر دی ہے۔اس سے قبل جولائی 2022 میں ٹیلی نار نے کہا تھا کہ مشکلات کی شکار معیشت میں 244 ملین ڈالر کے اخراجات کے بعد پاکستان میں اپنے اسٹریٹجک یونٹ کا جائزہ لے گا۔ توقع کی جا رہی ہے کہ پاکستان میں موجود کمپنیاں ٹیلی نار کی خریداری کے لیے بولی کے عمل میں شامل ہوں گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں