پاکستان میں فائیو جی انٹرنیٹ سروس کا آغاز۔۔ بڑی خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے کہا ہے کہ اگلے سال جولائی میں پاکستان میں فائیو جی سروس کا آغاز کیا جائے گا۔ جمعرات کو کراچی یونیورسٹی کے دورے کے دوران ایک تقریب سے خطاب میں امین الحق نے مستقبل کی ضروریات پوری کرنے کے لیے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور جامعات کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سمارٹ فونز کی تیاری کا آغاز ہو چکا ہے۔

امین الحق نے کہا کہ پاکستان کے مختلف سیکٹرز میں برآمدات کے مقابلے میں سب سے زیادہ اضافہ آئی ٹی اور ٹیلی کمیونکیشن سیکٹرز کے برامدات میں اضافہ ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ دوسرے سیکٹر کے دو سے تین فیصد کے اضافے کے مقابلے میں آئی ٹی اور ٹیلی کام سیکٹر کے برآمدات میں 47.44 فیصد کا اضافہ ہوا۔ وزیر آئی ٹی کا کہنا تھا کہ ملک کے مستقبل کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے آئی ٹی انڈسٹری اور یونیورسٹیز کا آپس میں تعاون بہت ضروری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں