ایلون مسک کے آتے ہی ٹوئٹر کا اپنے تین ہزارسے زائد ملازمین فارغ کرنے کا اعلان

نیویارک(پی این آئی )سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے اپنے ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر کو خریدنے کے بعد ایک ہفتے تک کمپنی کے مستقبل کے بارے میں غیریقینی والی صورتحال تھی، تاہم اب کمپنی نے عارضی طور پر اپنے دفاتر کو بند کرنے اور ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق کمپنی نے اس سلسلے میں اپنے تمام ملازمین کو ای میل کی ہے ۔

رپورٹس کے مطابق ای میل میں کہا گیا ہے کہ  ٹوئٹر کی بہتری کے لیے وہ اپنی عالمی افرادی قوت کم کرنے کے مشکل عمل سے گزرے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم نے ای میل میں مزید کہا کہ ٹوئٹر کے وہ ملازمین جو برطرفی سے متاثر نہیں ہوں گے، انہیں ان کے کام کے بارے میں خط کے ذریعے مطلع کیا جائے گا۔امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ اور نیویارک ٹائمز نے دعوی کیا ہے کہ ٹوئٹر کے ساڑھے سات ہزار ملازمین میں سے آدھے فارغ کردیئے گئے،

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close