لندن (پی این آئی) ویڈیو ایپ ٹِک ٹاک کو مبینہ طور پر ہیک کرنے کی کوشش کی گئی ہے، خدشہ ہے کہ اس کے نتیجے میں ایک ارب لوگوں کا ڈیٹا سامنے آسکتاہے۔یورپی خبر رساں ادارے کے مطابق، ٹِک ٹاک کا ڈیٹا لیک ہونے کے بارے میں خبر پہلے مشہور ہیکنگ فورم پر سامنے آئی جس میں ہیکرز نے ایک غیر محفوظ سرور میں داخل ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ اس غیر محفوظ سرور میں ٹِک ٹاک صارفین کی ذاتی معلومات موجود تھیں۔
اس حوالے سے جاری کی جانے والی وارننگ میں بتایا گیا ہے کہ حملہ آور ایک لنک کے ذریعے صارفین کے اکاؤنٹ تک پہنچ سکتے ہیں کیونکہ مبینہ ہیکرز نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں ٹِک ٹاک صارفین کے تقریباً 34 جی بی ڈیٹا تک رسائی حاصل ہے۔اگینسٹ دی ویسٹ نامی ایک صارف نے بریچ فورمز کے میسج بورڈ پر لکھا ’اب ہم نے یہ فیصلہ کرنا ہے کہ ڈیٹا کو ہم بیچیں گے یا عوام میں جاری کریں‘۔
اس حوالے سے ٹِک ٹاک کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا ہے کہ کمپنی کو ایپ کی سیکیورٹی کی خلاف ورزی کا کوئی ثبوت نہیں ملا البتہ انہوں نےمشورہ دیا ہے کہ تمام ٹِک ٹاک صارفین اپنے پاس ورڈز تبدیل کریںاور اپنے اکاؤنٹس پر سیکیورٹی فیچر ٹو فیکٹر کو لازمی ایکٹو کریں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں