الرٹ ہو جائیں، موبائل فون صارفین کے لئے نئی ایس ایم ایس سروس کا آغاز

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے )نے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے تعاون سے موبائل فون صارفین کے لئے سفری ہدایات پر مشتمل ایس ایم ایس سروس کا آغاز کر دیا ہے تاکہ عوام سیلاب زدہ علاقوں میں ہائی ویز اور موٹر ویز پر سفر کرتے ہوئے احتیاط کریں۔

اتوار کو پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس سروس کا مقصد عوام کو آگاہی دینا ہے کہ ایسے علاقوں میں غیر ضروری سفر سے گریز کیا جائے جہاں سیلاب کی وارننگ جاری کی گئی ہو ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close