پاکستان بھرمیں پی ٹی سی ایل کا انٹرنیٹ بند ہو گیا، وجہ کیا بنی؟

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان بھر میں پی ٹی سی ایل کی انٹرنیٹ سروس ڈاؤن ہو گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی سی ایل سروس ڈاؤن ہونے سے نجی اداروں، گھروں اور دفاتر کی پی ٹی سی ایل انٹرنیٹ سروسز متاثر ہوئی ہیں۔ پی ٹی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈیٹا نیٹ ورکس میں مسئلے کی اطلاع دی گئی ہے۔ پی ٹی اے کے ترجمان نے بتایا کہ ڈیٹا نیٹ ورک میں مسئلے کی وجہ سے انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔

پی ٹی اے کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی ٹی اے صورتِ حال پر نظر رکھے ہوئے ہے، اس معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور کوشش کی جا رہی ہے کہ مسئلے کو جلد از جلد حل کر لیا جائے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close