یومِ آزادای کے موقع پر پاکستان کی پہلی الیکٹرک کار متعارف کرا دی گئی

کراچی(آئی این پی)کراچی میں پاکستان کے 75ویں یومِ آزادی کے موقع پر ملک کی پہلی الیکٹرک کار کی رونمائی کردی گئی، نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کی 75ویں سالگرہ پر ڈائس فائونڈیشن(DICE)نے ملک کی پہلی نور ای سیونٹی فائیو( Nur-E 75)متعارف کرا دی ہے،الیکٹرک گاڑی کوڈائس فائونڈیشن نے تیار کیا جو پاکستانی تارکین وطن کی طرف سے چلائی جانے والی امریکہ میں قائم ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے،

گاڑی کو تیار کرنے میں مقامی تعلیمی اداروں اور صنعت کی مدد بھی حاصل کی گئی ہے،پاکستان کی پہلی الیکٹرک کار کا نام Nur-Eرکھا گیا ہے جبکہ الیکٹرک کار کمپنی کا نام (JaXari)ایک 12ویں صدی کے سائنسدان اسماعیل الجزری کے نام پر رکھا گیا ہے،اس الیکٹرک کار کی اہم خصوصیات میں 5 سیٹیں ہیں، رفتار کی بات کی جائے تو یہ کار 107ایچ پی 80 کے ڈبلیو ہے، ویل/ ٹائروں کا سائز آر 16 205/55، چارجنگ 7 سے 8 گھنٹے ہے جبکہ فاسٹ چارجنگ دو گھنٹے میں ہوجاتی ہے،گاڑی کی قیمت کا فیصلہ ابھی کمپنی کی جانب سے نہیں کیا گیا مگر امکان ہے جلد ہی اس کی قیمت بھی سامنے آجائے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں