گوگل نے کونسی میسجنگ ایپ بند کرنے کا اعلان کر دیا ؟

کیلیفورنیا (پی این آئی) دنیا کی سب سے بڑی سافٹ ویئر کمپنی گوگل نے تقریباً ایک دہائی کے بعد اپنی میسجنگ ایپ ہینگ آؤٹس کو بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے صارفین پر زور دیا ہے کہ وہ گوگل چیٹ پر منتقل ہوجائیں۔ اس حوالے سے گوگل نے اپنی ایک پوسٹ میں بتایا ہے کہ نومبر 2022 کے شروع میں ہینگ آؤٹ سروس کو بند کیا جارہا ہے۔ گوگل کا کہنا ہے کہ صارفین کا چیٹ ڈیٹا خودکار طور پر ہینگ آؤٹس سے گوگل چیٹ پر منتقل کردیا جائے گا۔اگر آپ اپنے فون یا ڈیسک ٹاپ پر ہینگ آؤٹس کا استعمال کرتے ہیں،

تو امکان ہے کہ جلد گوگل آپ کو چیٹ پر جانے کا اشارہ دے۔ یہ بات اہم ہے کہ ہینگ آؤٹس اصل میں گوگل پلس کا حصہ تھا جو کہ صارفین کو دوسروں تک پیغام بھیجنے اور انہیں ویڈیو کال کرنے کی سہولت فراہم کرتا تھا، بعد ازاں اسے دیگر سروسز کا حصہ بنا دیا گیا۔گوگل نے 2020 کے آخر میں ہینگ آؤٹس کے صارفین کے لیے متعدد تبدیلیوں کا اعلان بھی کیا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں