ایپل آئی فون 13 نے بڑا اعزا ز اپنے نام کر لیا

اسلام آباد(پی این آئی)دنیا بھر میں اس وقت جو اسمارٹ فونز سب سے زیادہ فروخت ہوتے ہیں ان میں ایپل کے آئی فونز سرفہرست ہیں۔اسمارٹ فونز کی فروخت کے اعدادوشمار جاری کرنے والی کمپنی کاؤنٹر پوائنٹ نے ایک رپورٹ میں اپریل 2022 میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی 10 ڈیوائسز کے بارے میں بتایا ہے۔رپورٹ کے مطابق اپریل میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا فون آئی فون 13 تھا جس کا مارکیٹ شیئر 5.5 فیصد رہا۔3.4 فیصد مارکیٹ شیئر کے ساتھ آئی فون 13 پرو میکس دوسرا سب سے زیادہ فروخت ہونے والا فون تھا جبکہ تیسرے پر اسی سیریز کا آئی فون 13 پرو موجود ہے۔

چوتھا سب سے زیادہ فروخت ہونے والا فون بھی ایپل کا ہی تھا اور وہ 2020 کا آئی فون 12 تھا جس کا مارکیٹ شیئر 1.6 فیصد رہا۔5 ویں اور چھٹے نمبر پر سام سنگ گلیکسی ایس 22 الٹرا فائیو جی اور سام سنگ گلیکسی اے 13 رہے۔ایپل کا نیا آئی فون ایس ای 2022 اس فہرست میں 7 ویں نمبر پر موجود ہے جبکہ سام سنگ کے گلیکسی اے 03 کور کے حصے میں 8 واں نمبر آیا۔سام سنگ گلیکسی اے 53 فائیو جی 9 ویں نمبر پر رہا جبکہ شیاؤمی کا ریڈمی نوٹ 11 ایل ٹی ای 10 واں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا فون قرار پایا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close