سیلولر کمپنی یوفون نے ٹیلی کام انڈسٹری کی سب سے بڑی آفر متعارف کروا دی

لاہور(پی این آئی) سیلولر کمپنی ’یوفون‘ کی طرف سے ٹیلی کام انڈسٹری کی سب سے بڑی آفر متعارف کرانے کا دعویٰ کر دیا گیا ہے۔ یوفون کے اس ہائبرڈ بنڈل کو نام ہی ’سب سے بڑی آفر‘ دیا گیا ہے جس میں یوفون کے صارفین کو یوفون سے یوفون اور یوفون سے پی ٹی سی ایل پر مفت کال کی سہولت کے ساتھ 40جی بی ڈیٹا صرف 299روپے میں مہیا کیا جا رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق اس آفر کی مدت ایک ہفتہ ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اتنی کم قیمت میں اتنی بڑی ہائبرڈ آفر اس سے پہلے کسی سیلولر کمپنی کی طرف سے اپنے صارفین کو نہیں دی گئی۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)کی طرف سے حال ہی میں یو فون کو سب سے بہترین وائس اور ڈیٹا سروس مہیا کرنے والی کمپنی بھی قرار دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close