موبائل کمپنی نے بہترین فیچرز والا سستا ترین فون متعارف کروا دیا

لاہور (پی این آئی) شاؤمی پاکستان نے ریڈمی 10 سیریز میں ایک نئے فون کے اضافے کا اعلان کردیا ہے، اس کا اولین مقصد صارفین کو انتہائی مناسب قیمت پر شاندار سہولیات اور تجربات فراہم کرنا ہے۔ ویڈیوزاور دیگرکانٹینٹ کوایک بہترین روپ میں دکھانے کے لئے ریڈمی 10 اے کا قدرے بڑا 6.53 انچ اسکرین ایچ ڈی پلس ریزولوشن پیش کرتے ہوئے ویڈیو اور گیمنگ کو نیا روپ دیتا ہے۔

تھری ڈی انداز میں خمیدہ بیک کور ہاتھوں پر ایک قدرتی احساس جگاتا ہے اور اسی لیے انٹری لیول سطح کا کوئی بھی اسمارٹ فون ریڈمی 10 اے کا مقابلہ نہیں کرسکتا ہے۔ اس ڈیوائس کی بیک پر لگا فنگرپرنٹ سینسر ان لاکنگ کو مزید آسان بناتا ہے۔ زندگی کے حسین لمحات کو محفوظ بنانے کے لیے 13 میگا پکسل کا مرکزی کیمرہ نصب کیا گیا ہے۔ پھر بیک گراؤنڈ کو ہلکی دھندلاہٹ دے کر قدرتی روپ دینے کے لیے دو میگا پکسل کا ڈیپتھ کیمرہ دیا گیا ہے جو پورٹریٹ تصاویر کو حقیقت سے قریب کردیتا ہے۔ یوں زندگی کی کھینچی گئی ہر تصویر ایک خوبصورت یادگار بن جاتی ہے۔ ریڈمی کی برق رفتار قوت کاراز میڈیا ٹیک ہیلیو جی 25 پروسیسر ہے جو دو گیگا ہرٹز تک کی صلاحیت رکھنے والا اوکٹا کور سی پی یو بھی ہے۔ اسی کے ساتھ طویل وقت کے لیے کام کرنے والی 5000 ایم اے ایچ بیٹری بھی نصب ہے جو 10 واٹ پر بہت تیزی سے چارج ہوتی ہے۔

ان فیچرز کی بدولت یہ فون بھرپور انداز میں پورے دن استعمال کیا جاسکتا ہے۔
مارکیٹ اور دستیابی:
نیا ریڈمی 10 اے اسمارٹ فون 3GB + 64GB اور 4GB + 128GB کے ساتھ پیش کیا گیا ہے ۔ یہ فون ملک کے بہترین ڈسٹری بیوٹرز یعنی ایم اینڈ پی، اییئرلنک، اسمارٹ لنک، اور کورٹیک پر دستیاب ہے۔ اسے ایم آئی اسٹور اور دراز سے آن لائن بھی خریدا جاسکتا ہے۔
ریڈمی 10 اے
3GB+64GB: PKR 22,999 /-
4GB+128GB: PKR 26,500 /-
اب اپنے پسندیدہ ریڈی می 10 اے کی تکنیکی تفصیلات پر ایک نظر ڈالتے ہیں:
شاؤمی کمپنی اپریل 2010 میں قائم کی گئی اور یہ 9 جولائی 2018 کو کو ہانک کانگ اسٹاک ایکسچینج کے مین بورڈ کا حصہ بنی۔ شاؤمی کمپنی صارفین کے لیے برقی آلات اور اسمارٹ مینوفیکچرنگ کمپنی ہے جو اسمارٹ فون اور اسمارٹ ہارڈویئر کی صورت میں ڈیوائس بناتی ہے اور ان کا مرکزی نقطہ آئی او ٹی پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close