بغیر پٹرول چلنے والی گاڑیاں، پاکستان میں پہلا چارجنگ اسٹیشن قائم کر دیا گیا، کتنے میں چارجنگ ہو گی؟ جانئیے

کراچی (پی این آئی) ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے جرمن سفیر کے ہمراہ کراچی کے علاقے صدر میں پہلے الیکٹرک گاڑیوں کیلئے فاسٹ ای وی چارجنگ اسٹیشن کا افتتاح کر دیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جن لوگوں کو مہنگائی کی پریشانی ہے ان کے لیے الیکٹرک وہیکل موزوں ہے۔ یہ ماحول دوست عمل بھی ہے۔ ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے کہا کہ ہم دیگر پیٹرول پمپس کو بھی اس حوالے سے آمادہ کرسکتے ہیں، بحیثیت ترجمان بتانا چاہتا ہوں کہ گلوبل وارمنگ بڑھ رہی ہے ہمیں اقدامات کرنے ہونگے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہم اس آئیڈیا سے متاثر ہوکر کے ایم سی کے دو پارکس کو سولر پارک بنانے جارہے ہیں۔ سی ای اولبرا چارجنگ حب عبدالحسیب خان نے بتایا کہ چھوٹی الیکٹرک گاڑیاں 2 ہزار جبکہ بڑی گاڑیاں 4 ہزار روپے میں چارج ہوسکیں گی، اسٹیشن میں 160 کلو واٹ فاسٹ چارجنگ کی صلاحیت ہے جو صرف 15 منٹ میں کاروں کو چارج کرتا ہے۔ اس موقع پر سی ای او سیمنز مارکس اسٹو مائیر کا کہنا تھا کہ یہ الیکٹرک کاریں پاکستان کے لیے نئی تھیں، آج یہاں یہ افتتاح ہونا بہت بڑا قدم ہے،

اب لوگوں کو چارجنگ اسٹیشن پر دو سے تین گھنٹے نہیں دینے پڑیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ اس بیٹری کی خاصیت ہے کہ یہ اچھا لائف ٹائم دے گی، ہائی ویز پر بھی ایسے اسٹیشن کی ضرورت ہے جبکہ لمبے سفر پر جانے والے بھی اس سے استفادہ کرسکتے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں