واٹس ایپ صارفین کی سہولت کے لیے گروپ کالز کے فیچر میں مزید آسانی کردی گئی

پیغام رسانی کی مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کے لیے گروپ کالز کے فیچر میں مزید آسانی کردی۔حالیہ اپ ڈیٹ کے مطابق واٹس ایپ نے اب 32 افراد پر مشتمل گروپ کال کی اجازت دے دی، یعنی اب آن لائن کلاسز لینے والے اساتذہ اور طلبہ واٹس ایپ پر ہی گروپ وائس کال کرسکیں گے اور ان کی تعداد32 تک ہوسکتی ہے۔اس کے علاوہ آفس کی میٹنگ وغیرہ بھی اب واٹس ایپ پر باآسانی ہوسکے گی۔یہ فیچر واٹس ایپ کے 22.8.80 ورژن کےلیے دستیاب ہوگا۔

32 افراد کے ساتھ واٹس ایپ گروپ وائس کال کیسے کرسکیں گے؟اس کے لیے آپ وہ گروپ چیٹ کھولیں جسے آپ وائس کال کرنا چاہتے ہیں، اگر آپ کی گروپ چیٹ میں 33 یا اس سے زیادہ لوگ ہیں تو گروپ کال پر ٹیپ کریں۔اگر آپ کے گروپ چیٹ میں 32 یا اس سے کم افراد ہیں تو وائس کال پر ٹیپ کریں اور اپنے فیصلے کی تصدیق کریں۔ جواب دینے والے پہلے 7 افراد کال میں شامل ہو سکتے ہیں، اس کے علاوہ اس فیچر کے تحت صرف گروپ ممبران ہی شرکت کر سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close