پالو آلٹو، کیلیفورنیا(پی این آئی) ٹوئٹر نے کہا ہے کہ اب اس کے پلیٹ فارم پر ایسے اشتہارات اور پوسٹس پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے جو کلائمیٹ چینج (عالمی ماحولیاتی تبدیلی) کا کسی بھی طرح انکار کرتی ہیں۔عالمی یومِ ارض پر ٹوئٹر نے اس اہم فیصلے کا اعلان کیا تھا۔ ٹوئٹر نے کہا ہے کہ وہ ایسے تمام اشتہارات پر پابندی عائد کررہا ہے جو آب و ہوا میں تبدیلی کے خلاف بیانیہ رکھتے ہیں خواہ وہ اس کےلیے سائنس کا سہارا ہی کیوں نہ لیا گیا ہو۔’ہم سمجھتے ہیں کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کو رد کرنے والوں کو ٹوئٹر سے رقم بنانے کا حق نہیں ہونا چاہیے۔
ایسے گمراہ کن اشتہارات عوام کو ماحولیاتی اور موسمیاتی بحران کی اصل اور اہم بحث سے دور کرسکتے ہے۔آئندہ ماہ ہم ٹوئٹر پر آب و ہوا کے متعلق درست معلومات بھی شامل کریں گے۔ لیکن اینٹی کلائمیٹ اشتہارات ہماری پالیسی کے تحت پابندی کے حصار میں رہیں گے۔دوسری جانب بعض معلومات پر شک کی صورت میں بین الاقوامی پینل برائے آب وہوائی تبدیلی (آئی پی سی سی) کے ماہرین سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔‘یہی نہیں بلکہ فیس بک، گوگل اور پنٹرسٹ نے بھی کلائمیٹ چینج کی غلط معلومات کے تحت گھیرا تنگ کررکھا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں