آواز کی رفتار سے 5 گنا تیز پرواز کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ

واشنگٹن (پی این آئی) امریکی فوج نے آواز کی رفتار سے 5 گنا تیز پرواز کرنے والے میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ یورپی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ہائپرسونک میزائل ایک گھنٹے میں 6100 کلو میٹر کا فاصلہ طے کر سکتا ہے۔ اس حوالے سے امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ہائپرسونک میزائل تجربہ مارچ کے وسط میں کیا گیا تھا تاہم میزائل تجربے کی کامیابی کا اعلان روس یوکرین کشیدگی کے باعث نہیں کیا گیا۔ یہ بات اہم ہے کہ روس نے بھی دو ہفتے قبل یوکرین پر دو ہائپرسونک میزائل فائر کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں