خبردار، یہ 7کام ہرگز مت کریں ورنہ آپکا واٹس ایپ اکائونٹ بند کر دیا جائیگا

نیویارک(پی این آئی) واٹس ایپ دنیا کی سب سے زیادہ استعمال ہونے والی میسجنگ ایپلی کیشن بن چکی ہے۔ اس کی ملکیت رکھنے والی کمپنی ’میٹا‘ کی طرف سے واٹس ایپ صارفین کے لیے کچھ قواعد و ضوابط رکھے گئے ہیں جن کی پاسداری نہ کرنے کی صورت میں واٹس ایپ اکاؤنٹ بند ہو سکتا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کی طرف سے اپنی ایک رپورٹ میں کچھ ایسے ہی قواعد بیان کیے گئے ہیں جن پر عمل نہ کرنے پر واٹس ایپ صارفین مشکل میں پڑ سکتے ہیں۔

 

یہ قواعد درج ذیل ہیں:۔
واٹس ایپ اکاؤنٹ کا120سے زائد دن تک غیرمتحرک رہنا
واٹس ایپ کی آفیشل ایپلی کیشن کے ساتھ واٹس ایپ پلس اور جی بی واٹس ایپ جیسی غیرمجاز ایپلی کیشنز استعمال کرنا
سپام میسجز بھیجنا، براڈ کاسٹ لسٹ اور گروپ بنا کر بلا اجازت لوگوں کو ان میں شامل کرنا
ایک ہی دن میں کئی لوگوں کی طرف سے آپ کو واٹس ایپ پر بلاک کردینا

 

فیک نیوز پھیلانا
واٹس ایپ کے ذریعے دوسروںکو وائرس بھیجنا
خود کار طریقے سے کئی نئے اکاؤنٹس بنانا
اجازت کے بغیر کسی شخص کی معلومات شیئر کرنا

 

close