جے ایف 17 اور جے 10 سی کون سا طیارہ بہتر ہے؟ مکمل تفصیلی رپورٹ آگئی

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان، چین کے اشتراک سے جے ایف 17بھی تیار کر چکا ہے اور حال ہی میں چین سے جے 10سی لڑاکا طیارے بھی حاصل کر چکا ہے۔ آئندہ دنوں 23مارچ کے روز ہونے والی پریڈ میں یہ دونوں طیارے بھی حصہ لیں گے۔ ان دونوں جنگی طیاروں کا ایک موازنہ کیا گیا ہے کہ آیا ان دونوں میں کیا فرق ہے۔

 

ویب سائٹ کے مطابق جے ایف 17لائٹ ویٹ، سنگل انجن، چوتھی جنریشن ، ملٹی رول طیارہ ہے جبکہ جے 10سی میڈیم ویٹ، سنگل انجن، 4.5جنریشن، ملٹی رول طیارہ ہے۔جے ایف 17دو اقسام میں تیار کیے جاتے ہیں۔ ایک جے ایف 17اے ہے جو سنگل سیٹ کا حامل ہے جبکہ جے ایف 17بی میں دو سیٹیں ہیں۔ اس کی لمبائی 47فٹ، پروں کا پھیلاؤ31فٹ، اونچائی15فٹ، ونگ ایریا263مربع فٹ، خالی طیارے کا وزن 7ہزار 965کلوگرام،زیادہ سے زیادہ ٹیک آف ویٹ ساڑھے 13ہزار کلوگرام، فیول کپیسٹی5ہزار 830کلوگرام اور پاور پلانٹ 1x Klimov RD-93 afterburning turbofan with Deec, 49.4kN thrust dry, 84.4 kN with afterburnerہے۔جے 10سی کی بات کریں تو یہ سنگل سیٹ کا حامل ہے۔ اس کی لمبائی 55فٹ 2انچ، پروں کا پھیلاؤ 32فٹ 2انچ، اونچائی18فٹ 8انچ، ونگ ایریا400مربع فٹ، خالی طیارے کا وزن 9ہزار 750کلوگرام، زیادہ سے زیادہ ٹیک آف ویٹ 19ہزار 277کلوگرام، فیول کپیسٹی7ہزار 380کلوگرام اور پاور پلانٹ 1 x WS-10B afterburning turbofan engines, 89.17 kN thrust dry, 142 kN with after burnerہے۔

 

جے ایف 17کی زیادہ سے زیادہ رفتار 1.6میک، سٹال سپیڈ150کلومیٹر فی گھنٹہ، کمبیٹ رینج1450کلومیٹر، فیری رینج3481کلومیٹر، سروس سیلنگ55ہزار 510فٹ، جی لمٹس+8/-3(لمیٹڈ بائے فلائٹ کنٹرول سسٹم)، بلند ہونے کی شرح 59ہزار فٹ فی منٹ اور تھرسٹ/ویٹ 1.07ہے۔جے 10سی کی زیادہ سے زیادہ رفتار 1.8میک، سٹال سپیڈ 200کلومیٹر فی گھنٹہ، کمبیٹ رینج2600کلومیٹر، فیری رینج2950کلومیٹر، سروس سیلنگ56ہزار فٹ، جی لمٹس+9/-3، بلند ہونے کی شرح 59ہزار فٹ فی منٹ اور تھرسٹ/ویٹ 1.10ہے۔ ہتھیار ساتھ لیجانے کے حوالے سے جے ایف 17طیارہ جے 10سی سے بدرجہا بہتر ہے اور کئی طرح کے میزائل، بم اور دیگر ہتھیار ساتھ لیجانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔جے ایف 17اس وقت چین، پاکستان، میانمار اور نائیجیریا کے پاس ہیں جبکہ جے 10سی صرف چین اور پاکستان کے پاس ہیں۔

close