مائیکروسوفٹ کے سی ای او کا جواں سال بیٹا انتقال کرگیا

نیویارک (پی این آئی)مائیکروسافٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ستیہ نڈیلا کا 26 سالہ بیٹا زین چل بسا۔ستیہ اور انو نڈیلا کا بیٹا زین نڈیلا دماغ کی بیماری کے ساتھ پیدا ہوا تھا، بتایا جارہا ہے کہ زین ذہنی معذور تھا۔کمپنی نے اپنے ایگزیکٹو اسٹاف کو ایک ای میل کے ذریعے سی ای او کے بیٹے کی اچانک موت کے حوالے سے بتایا۔ امریکی ٹیکنالوجی کمپنی نے اپنے ایگزیکٹوز سے کہا ہے کہ وہ نڈیلا کے خاندان کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔54 سالہ ستیہ نڈیلا نے 2014 میں مائیکروسافٹ کے سی ای او کا عہدہ سنبھالا، اس کے بعد سے انہوں نے کمپنی کو ایسے پروڈکٹس ڈیزائن کرنے کی طرف گامزن کیا جو معذور صارفین کو مدد فراہم کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close