روس، یوکرین جنگ۔۔ فیس بک اور ٹویٹر نے بڑی پابندی کا اعلان کر دیا

نیویارک (پی این آئی)روس، یوکرین جنگ۔۔ فیس بک اور ٹویٹر نے بڑی پابندی کا اعلان کر دیا۔۔۔ فیس بک نے روسی سرکاری میڈیا پر اپنے پلیٹ فارم سے اشتہار چلانے پر پابندی عائد کر دی۔میڈیارپورٹس کے مطابق میٹا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہم روسی سرکاری میڈیا پر دنیا میں کہیں بھی اپنے پلیٹ فارم پر اشتہارات چلانے پر پابندی لگار ہے ہیں۔

دوسری جانب مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہم روس، یوکرین میں عارضی طورپر ایڈورٹائزنگ روک رہے ہیں۔یاد رہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جاری تنازع سوشل میڈیا پر بھی موضوع بحث ہے، جنگ ناصرف یوکرین کے شہروں میں جاری ہے بلکہ سوشل میڈیا پر بھی خوب زور و شور سے اس پر بات چیت کی جارہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں