اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم نے آئی ٹی کمپنیوں، فری لانسرز اور اسٹارٹ اپس کیلئے تاریخی پیکج منظور کرلیا ہے، وفاقی وزیرانفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق نے کہا کہ پیکج کی منظوری سے ملک کی معیشت کے استحکام میں مدد ملے گی، رجسٹرڈ تمام آئی ٹی کمپنیوں کو ٹیکس سے مکمل استثنیٰ مل گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم کی زیرصدارت آئی ٹی انڈسٹری کیلئے پیکج کی منظوری کیلئے اجلاس ہوا۔
اجلاس میں وزارت آئی ٹی کی سفارشات پر آئی ٹی سیکٹر کیلئے تاریخی پیکج کی منظوری دی گئی ہے، وزیراعظم نے آئی ٹی کمپنیوں، فری لانسرز اور اسٹارٹ اپس کیلئے پیکج کی منظوری دی۔ وفاقی وزیر سید امین الحق نے کہا کہ پیکج کی منظوری پر وزیراعظم اور وزیرخزانہ کے مشکور ہیں، پیکج کی منظوری سے ملک کی معیشت کے استحکام میں مدد ملے گی، رجسٹرڈ تمام آئی ٹی کمپنیوں، فری لانسرز، اسٹارٹ اپس کو ٹیکس سے مکمل استثنیٰ مل گیا، اقدام نے آئی ٹی سیکٹر کو مطلوبہ کاروباری صلاحیت پورا کرنے کا تاریخی موقع دیا۔گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ خواہش ہے کہ بل گیٹس کو پاکستان کے آئی ٹی سیکٹرمیں شامل کریں، انہوں نے ای تجارت پورٹل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی ٹی انڈسٹری یوتھ کیلئے انقلاب ہے، آج جو بڑے بڑے آئی ٹی کھربوں پتی بن گئے وہ آئی ٹی کی وجہ سے ہے۔
آج بوڑھے بوڑھے لوگوں کو نوجوانوں کے نیچے کام کرنا پڑتا ہے۔ اس کی وجہ دنیا کا مستقبل تیزی سے ڈیجیٹلائزیشن کی طرف جا رہا ہے، یوتھ کو آئی ٹی شعبہ کسی طرح مس نہیں کرنا چاہیے۔اگلے چند سالوں میں 50ارب ڈالر کی آئی ٹی ایکسپورٹ کرسکتے ہیں، بلکہ دوسالوں میں آئی ٹی ایکسپورٹ 2سے پونے چار ارب تک پہنچ جائیں گی۔ حکومت آئی ٹی شعبے میں مزید مراعات لے کر آرہی ہے تاکہ نوجوان اس میں بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ خوشخبری سناتا ہوں کہ رجسٹرڈ فری لانسرز کیلئے ٹیکس صفر کردیا ہے، بل گیٹس کو پاکستان دورے کی دعوت دی، ایسے انسان بڑے خوش قسمت ہوتے ہیں جو انسانیت کی خدمت کرنے کا سوچتے ہیں، اس نے پاکستان میں پولیو کی مدد کی، اس کو کیا فائدہ تھا، اس نے بہت زیادہ پیسا پولیوخاتمے کیلئے خرچ کیا۔پچھلے ایک سال میں پولیو کا ایک کیس بھی نہیں اسی لیے بل گیٹس کو دعوت دی۔میری خواہش ہے کہ بل گیٹس کوپوری طرح پاکستان کی آئی ٹی میں شامل کرلیں،تاکہ وہ آئی ٹی شعبے میں ہمیں ایڈوائز ہی کردے، آنے والے دنوں میں اس حوالے سے خوشخبری دوں گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں