مارک زکر برگ نے فیس بک میسجز کا سکرین شاٹ لینے والوں کو وارننگ دے دی

اسلام آباد(پی این آئی)مشہور و معروف ایپ فیس بک میسنجر میں صارفین کے میسجز اور تصاویر وغیرہ کو محفوظ بنانے کے لیے ایک فیچر متعارف کرایا گیا تھا جس کے ذریعے صارفین کے میسجز خودکار طریقے سے ڈیلیٹ ہو جایا کرتے ہیں۔ تاہم کچھ لوگ موصول ہونے والے میسجز کے سکرین شاٹس لے لیتے تھے۔ اب ایسے لوگوں کے لیے مارک زکربرگ نے وارننگ جاری کر دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فیس بک کے بانی نے اپنے فیس بک اکاﺅنٹ پر ایک پوسٹ میں بتایا ہے کہ وہ بہت جلد ایسے لوگوں کا حل نکالنے جا رہے ہیں جو لوگوں کی طرف سے بھیجے گئے میسجز کا سکرین شاٹ لے کر اپنے پاس محفوظ کر لیتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ایک ایسا فیچر لانے جا رہے ہیں کہ جو شخص آپ کے میسجز یا تصاویر وغیرہ کا سکرین شاٹ لے گا، آپ کو اس کا علم ہو جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close