نئے سال کا سستا ترین سام سنگ فون پاکستان میں لانچ کر دیا گیا، قیمت کتنی رکھی گئی؟

اسلام آباد (پی این آئی) موبائل فون بنانے والی ملٹی نیشنل کورین کمپنی سام سنگ نے اپنا فلیگ شپ فون گلیکسی ایس 21 ایف ای پاکستان میں بھی متعارف کرادیا ہے۔ لیکن فی الحال صارفین کو یہ پہلے سے بُکنگ کروانے پر دیا جائے گا۔سام سنگ فون کے بارے یہ اطلاع ایک ٹیکنالوجی ویب سائٹ نے دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گلیکسی ایس 21 ایف ای 6.4 انچ کا سپر امولیڈ ڈسپلے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ اور 240 ہرٹز ٹچ سیمپلنگ ریٹ کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فون میں اسنیپ ڈریگن 888 پراسیسر نصب کیا گیا ہے۔ جبکہ فون میں 5 جی انٹر نیٹ چلانے کی صلاحیت موجود ہے۔اس نئے فون کی باڈی گلیکسی ایس 20 ایف ای کے مقابلے میں زیادہ پتلی اور کم بھاری ہے۔فون میں 8 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج کے آپشن پاکستان میں دستیاب ہیں۔رپورٹ کے مطابق ڈیوائس میں 4500 میگا ہرٹز کی بیٹری نصب کی گئی ہے جس کے متعلق کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ مکمل طور پر چارج ہونے کے بعد بیٹری دو دن تک چل سکے گی۔

فون کے سامنے 32 میگا پکسل کا کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں پوشیدہ ہے جبکہ پشت پر تین کیمرے دیے گئے ہیں۔سام سنگ کےاس سیٹ اپ میں 12 میگا پکسل مین کیمرا، 12 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 8 میگا پکسل ٹیلی فوٹو کیمرا 3 ایکس زوم کے ساتھ موجود ہے۔فون کی قیمت 1 لاکھ 29 ہزار 999 روپے رکھی گئی ہے۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close