پاکستانیوں نے134 ارب گھنٹے مختلف ایپس کے استعمال پر خرچ کردیئے، حیران کن تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستانیوں نے134 ارب گھنٹے مختلف ایپس کے استعمال پر خرچ کردیئے، حیران کن تفصیلات سامنے آگئیں۔ تفصیلات کے مطابق سال 2021 میں پاکستان موبائل مارکیٹ کا 12 واں بڑا ملک بن گیا، اس سال پاکستانیوں نے 2.6 ارب ایپس اور دیگر چیزیں ڈاؤن لوڈ کیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراردو ترکی کی جانب سے شیئر کی گئی خبر کے مطابق سال 2021میں پاکستانیوں نے مختلف ایپس کی ڈاؤن لوڈنگ کیں جس سے پاکستان دنیا کا چھٹا بڑا ملک تھا، پاکستانی عوام نے 134 ارب گھنٹے مختلف ایپس کے استعمال پر خرچ کئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close