اسلام آباد (پی این آئی) پی ٹی سی ایل کی بین الاقوامی سب میرین کیبل میں خرابی پیدا ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی سی ایل کی بین الاقوامی سب میرین کیبل میں خرابی کی وجہ سے ملک بھر میں انٹرنیٹ کی اسپیڈ متاثر ہو گئی۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سب میرین کیبل، ایس ایم ڈبلیو 4 میں بحر ہند میں خرابی پیدا ہوئی۔خرابی کی وجہ سے انٹرنیٹ کی اسپیڈ میں کمی ہو سکتی ہے۔
صورتحال سے نمٹنے کے لیے اقدامات کر لیے ہیں۔ دوسری جانب ٹیلی کام ذرائع کے مطابق ملک میں انٹرنیٹ مجموعی بینڈ وڈتھ کی گنجائش میں 20 فیصد کمی ہوئی ۔ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے انٹرنیٹ ٹریفک دیگر کیبلز پر منتقل کرنے کی کوشش شروع کر دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مشرقی اطراف میں خرابی کا پتہ چلا ہے لیکن خرابی کے اصل مقام کا تعین نہیں کیا جاسکا۔پاکستان سے جانے والی انٹرنیٹ ٹریفک بھارت اور سنگاپور سے ہوکر جاتی ہے ۔ ذرائع کے مطابق زیرسمندر کیبل کی بحالی تک پاکستان میں انٹر نیٹ کو مسائل کا سامنا رہے گا ۔ ذرائع نے مزید کہا کہ انٹرنیٹ کی مکمل بحالی کے لیے گھنٹے یا دن نہیں ہفتے بھی لگ سکتے ہیں۔ ملک میں کام کرنے والی انٹرنیٹ سروس پروائڈر کمپنیز کو پی ٹی سی ایل کی جانب سے ایک mrtbo پھر عالمی نیٹ ورکس میں خرابی سے آگاہ کردیا گیا ہے۔یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز متاثر ہوئی تھیں۔
گذشتہ برس 21 دسمبر کو بھی ایس ایم ڈبلیو4 4 انٹرنیٹ کیبل کٹ جانے سے پاکستان اور افریقہ کے درمیان انٹرنیٹ کیبل سروس معطل ہوگئی تھی ۔ اس خرابی سے متعلق متعلقہ حکام کا کہنا تھا کہ اس کیبل کی مرمت کا کام شروع کر دیا گیا ہے جو جنوری 2022ء میں مکمل ہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں