بٹ کوائن کی قدر میں ریکارڈ گراوٹ

کراچی (پی این آئی) دنیا کی سب سے بڑی ڈیجیٹل کرنسی، بٹ کوائن، کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور 2018ء کے بعد پہلی مرتبہ یہ ریکارڈ سطح پر گر چکی ہے۔ روزنامہ جنگ کے مطابق ماہرین اس کی وجہ کورونا کی نئی قسم (اومیکرون) کا پھیلائو، مہنگائی اور امریکی مرکزی بینک کی جانبسے اختیار کی جانے والی سخت پالیسیاں قرار دیا جا رہا ہے۔ گزشتہ روز کے اعداد و شمار کے مطابق، کرپٹو کرنسی کے ایک یونٹ کی قیمت گر کر 40؍ ہزار 800؍ ڈالر تک گر گئی تاہم آہستہ آہستہ یہ 41؍ ہزار 664؍ ڈالر فی بٹ کوائن کے ریٹ پر مستحکم ہوئی۔ ماہرین کے مطابق، روزانہ گراوٹ کی شرح 2.3؍ رہی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں