فائیو جی ٹیکنالوجی فضا میں جہازوں کی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتی ہے؟ امریکی حکام نے فائیو جی کی لانچ 5 جنوری سے مؤخر کر دی

واشنگٹن (پی این آئی) جدید ٹیکنالوجی کی کئی مصنوعات اور سافٹ ویئر عالمی سلامتی کے لیے خطرہ بن رہے ہیں۔ امریکی ماہرین نے حیرت انگیز طور پر نئی 5جی ٹیکنالوجی کے بارے میں خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس کا استعمال فضائی سفر کے دوران طیارے کے نظام میں خلل ڈالنے کا سبب بن سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ امریکا میں ہوائی سفر کو درپیش خطرے کے پیش نظر فائیو جی کی لانچنگ کو مزید دوہفتے کے لئے مؤخر کردیا گیا ہے اس سے پہلے فائیو جی کی لانچنگ 5 جنوری کو ہونے والی تھی۔ امریکی حکام نے ٹیلی کام آپریٹرز اے ٹی اینڈ ٹی اور ویریزون سے کہا ہے کہ وہ فائیو جی نیٹ ورکس کے پہلے سے ہی ملتوی ہونے والی باضابطہ لانچ کو دو ہفتوں تک مزید مؤخر کر دے کیونکہ فلائٹ سیفٹی کے اہم آلات میں مداخلت کے بارے میں غیر یقینی صورتحال ہے۔

سپیڈ موبائل براڈ بینڈ ٹیکنالوجی کا امریکہ میں افتتاح پانچ دسمبر کو ہونا تھا، لیکن ایرو سپیس کمپنیوں ایئربس اور بوئنگ کی جانب سے طیاروں کی اونچائی کی پیمائش کے لیے استعمال کیے جانے والے آلات میں ممکنہ مداخلت کے بارے میں خدشات کا اظہار کرنے کے بعد اسے پانچ جنوری تک مؤخر کر دیا گیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close