کون سا سمارٹ فون آئندہ 24 گھنٹے بعد قابل استعمال نہیں رہے گا؟

کراچی (پی این آئی) کچھ عرصہ قبل تک جدید ٹیکنالوجی کے حامل موبائل فون بنانے والی کمپنی بلیک بیری اب مارکیٹ سے اپنی ٹیکنالوجی سمیٹ رہی ہے۔ بلیک بیری کی طرف سے جاری کیے جانے والے اعلان کے مطابق 4جنوری سے بلیک بیری کمپنی پرانے موبائل فونز کے لیے اپنی سروسز ختم کردے گی۔ کمپنی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 4 جنوری سے، بلیک بیری 10 اور بلیک بیری 7.1 سافٹ ویئر یا اس سے پہلے کے فونز پر نیٹ ورک یا وائی فائی کام نہیں کرے گا۔

جدید موبائل فون ٹیکنالوجی متعارف کرانے والی کمپنی بلیک بیری کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ مزکورہ موبائل فونز اب ڈیٹا ،فون کال ، ٹیکسٹ میسجز بھیجنے یہاں تک کہ911 پر ہنگامی کال کرنے کے بھی قابل نہیں ہوں گے۔ اس حوالے سے موبائل مارکیٹ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ بلیک بیری فون بھی کئی دیگر ٹیکنالوجیز کی طرح ختم ہونے جا رہا ہے جو کسی زمانے میں بیک وقت بہت ہی مشہور سروس تصور کیا جاتا تھا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں