مائیکروسافٹ نے پائیریٹڈ ورژن استعمال کرنے والوں کے لیے بڑی رعایت کا اعلان کر دیا

کیلیفورنیا (پی این آئی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں کمپیوٹر سافٹ ویئر استعمال کرنے والے افراد مالی مشکلات کے باعث اصلی کمپیوٹر سافٹ ویئر خریدنے کی سکت نہیں رکھتے اور وہ چوری شدہ یا پائیریٹڈ ورژن استعمال کرتے ہیں۔اس حوالے سے بل گیٹس کی بنائی ہوئی مشہور ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ نے چوری کے سافٹ ویئر (پائریٹڈ) استعمال کرنے والوں کو انوکھی پیش کش کر دی ہے۔ اعلان کے مطابق کمپنی کی جانب سے رعایت کا مقصد دنیا بھر کے ان لاکھوں صارفین کو آفیشل پلیٹ فارم پر لانا ہے جو بلا جھجک بغیر لائسنس کے ونڈوز اور مائیکرو سافٹ آفس استعمال کرتے ہیں۔ ویب سائٹ پی سی ورلڈ کے مطابق مائیکرو سافٹ نے پائریسی کے سدباب کے لیے مؤثر اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے،

اور اس سلسلے میں پہلے مرحلے پر مائیکرو سافٹ کی جانب سے جعلی، بغیر لائسنس اور پائریٹڈ کاپی استعمال کرنے والے صارفین کو ایم ایس آفس 365 کے آفیشل اور قانونی ورژن کی قیمت میں 50 فی صد کی رعایت دی جا رہی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close