پاکستان بھر میں سیٹلائٹ براڈ بینڈ انٹرنیٹ شروع کرنے کا منصوبہ، بڑی ملٹی نیشنل کمپنی نے سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) ٹیکنالوجی کی دنیا کی بڑی کمپنیوں ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے چیف ایگزیکٹو ایلون مسک کی کمپنی اسٹار لنک نے پاکستان بھر میں سیٹلائٹ براڈ بینڈ انٹرنیٹ شروع کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔ اس حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے اور ایلون مسک کی امریکی کمپنی اسٹار لنک کے وفد نے وزیرانفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق سے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔اس موقع پر وفاقی وزیر امین الحق کا کہنا تھا کہ منصوبے سے نہ صرف اُن علاقوں کو فائدہ ہو گا جہاں انٹرنیٹ کی سہولت موجود نہیں ہے بلکہ براڈ بینڈ سے ملک بھر کے 40 ہزار اسکولوں اور کاروباری اداروں کو بھی آگے بڑھنے کے مواقع ملیں گا۔

منصوبے کے حوالے سے کمپنی کے وفد کا کہنا تھا کہ اسٹار لنک پہلے ہی پاکستان میں رجسٹرڈ ہے جبکہ اُس کے دفاتر جلد ہی یہاں کھل جائیں گے۔ واضح رہے کہ یہ اسٹارلنک کا جنوبی ایشیا میں پہلا منصوبہ ہے جس میں سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close