سب سے طاقتور بیٹری والا فون ویوو کمپنی نے لانچ کر دیا، پاکستان میں قیمت کتنی ہو گی؟

بیجنگ (پی این آئی) یہ موبائل فون کا زمانہ ہے اور ان دنوں نے دنیا بھر میں موبائل فون کمپنیاں اپنی فروخت میں اضافے کے لیے دوڑ لگائے ہوئے ہیں اور اس مقصد کے لیے نت نئی پیشکشیں صارفین کو کی جا رہی ہیں۔ اس معاملے میں اب ویوو موبائل نے بڑی چھلانگ لگائی ہے اور اپنا سب سے زیادہ طاقتور بیٹری والا فون وائے 55 ایس 5 جی متعارف کرا دیا ہے۔

ویوو فون کے اس نئے ماڈل کو متعارف کرانے کا اعلان نومبر 2021 میں کیا گیا تھا مگر اب اسے چین میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے۔ ویوو فون کے اس نئے ماڈل کی خاص بات اس کی طاقتور 6000 ایم اے ایچ بیٹری ہے جو کسی بھی ویوو فون کے مقابلے میں سب سے بڑی بیٹری ہے۔ اس فون میں میڈیا ٹیک کا ڈیمینسٹی 700 پراسیسر موجود ہے۔ اسی طرح 6.58 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے فل ایچ ڈی پلس ریزولوشن سپورٹ فراہم کرتا ہے جبکہ 8 میگا پکسل سیلفی کیمرا واٹر ڈراپ نوچ میں چھپا ہوا ہے۔

اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج اوریجن او ایس 1.0 سے کیا گیا ہے جبکہ 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔ وائے 55 ایس 5 جی کی بیٹری کے ساتھ 18 واٹ فاسٹ چارجنگ کے ساتھ دی گئی ہے جبکہ ہیڈ فون جیک کو برقرار رکھا گیا ہے۔ ویوو کے اس نئے ماڈل کے فون میں بیک پر ڈوئل کیمرا سیٹ اپ ہے جس کا مین کیمرا 50 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 2 میگا پکسل میکرو کیمرا دیا گیا ہے۔ یہ فون بلیو، پنک اور بلیک رنگوں میں دستیاب ہوگا اور جلد 1699 چینی یوآن (47 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔۔۔۔

close