اگر آپ جی بی واٹس ایپ یا واٹس ایپ ڈیلٹا استعمال کر رہے ہیں تو فوری طور پر اسے اپنے فون سے نکال دیں

نیویارک(پی این آئی) واٹس ایپ کی نقل کرکے بنائی گئی کچھ ایپلی کیشنز بھی چلن میں ہیں اور کافی لوگ انہیں بھی استعمال کرتے ہیں۔ ان میں ’جی بی واٹس ایپ‘ (GB WhatsApp)اور ’واٹس ایپ ڈیلٹا‘(WhatsApp Delta) سرفہرست ہیں۔اگر آپ بھی ان میں سے کوئی تھرڈ پارٹی ایپلی کیشن استعمال کر رہے ہیں تو فوری طور پر اسے اپنے فون سے نکال دیں کیونکہ واٹس ایپ کی طرف سے ایسی ایپلی کیشنز کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے اور جو لوگ ان ایپس کو استعمال کر رہے ہیں۔

ان کے واٹس ایپ استعمال کرنے پر پابندی عائد کی جا رہی ہے۔دی سن کے مطابق واٹس ایپ کے وہ صارفین جو ان جعلی واٹس ایپ ایپلی کیشنز میں اپنے اسی نمبر سے لاگ ان کرتے ہیں، انہیں نہ صرف واٹس ایپ پر بین کر دیا جائے گا بلکہ ان میں سے کئی ایسے بھی ہوں گے جن کی چیٹ ہسٹری بھی ہمیشہ کے لیے ڈیلیٹ کر دی جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق یہ تھرڈ پارٹی ایپلی کیشنز بہت زیادہ مقبول ہیں مگر واٹس ایپ کے رولز کی خلاف ورزی کرتی ہیں۔ ان ایپلی کیشنز میں واٹس ایپ کی نسبت زیادہ فیچرز موجود ہیں، جن کی وجہ سے لوگ ان کی طرف زیادہ راغب ہوتے ہیں۔ ان میں ’آٹو ریپلائی‘ ، زیادہ تصاویر بھیجنے، میسج پڑھے جانے کی رسید مخفی رکھنے سمیت کئی طرح کے اضافی فیچرز ہیں، جو کہ واٹس ایپ کی اصل ایپلی کیشن میں نہیں ہیں۔ یہ ایپس گوگل پلے سٹور پر موجود نہیں ہیں۔ انہیں ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کرنا پڑتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں