پی ٹی سی ایل انٹرنیٹ صارفین کیلئے بُری خبر آگئی، پیکجز کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

اسلام آباد(پی این آئی)پی ٹی سی ایل نے ایک بار پھر اپنے انٹرنیٹ پیکجز کی قیمتیں بڑھا دیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنی کی طرف سے 15ایم بی فی سیکنڈ سے 25 ایم بی فی سیکنڈ اور دیگر کئی طرح کے پیکجز کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

تاہم ٹیلی فون اور سمارٹ ٹی وی کنکشنز کی قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق اس اضافے کے بعد 6ایم بی فی سیکنڈ پیکیج کی قیمت 1829روپے ہو گئی ہے۔ اس کے بعد 8، 15، 25، 50 اور 100ایم بی فی سیکنڈ پیکجز میں ڈی ایس ایل انٹرنیٹ کی قیمتیں بالترتیب 2319،2829، 3399، 5249اور 7849کر دی گئی ہیں۔ ان میں سے سے 6ایم بی فی سیکنڈ پر فلیش فائبر چارجز لاگو نہیں ہیں جبکہ باقی پیکجز پر بالترتیب 2319، 2829، 3399، 5249اور 7849فلیش فائبر چارجز بھی لاگو ہوتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close