کیلیفورنیا (پی این آئی) خلائی تحقیق کے امریکی ادارے ناسا کے ماہرین کا کہنا ہے کہ دسمبر میں پیرس کے ایفل ٹاور کے سائز جتنا بڑا سیارچہ زمین کی جانب آئے گا، مگر اس میں زمین کے باسیوں کے لیے پریشانی کی کوئی بات نہیں۔ ماہرین کے مطابق ناسا کے سیارچوں کے ٹریکر کے مطابق ممکنہ طور پر خطرناک سیارچہ 11 دسمبر کو زمین سے 24 لاکھ میل (38 لاکھ کلومیٹر) دور سے گزرے گا۔
330 میٹر چوڑے سیارچے کا نام 4660 نیریئس ہے۔ ناسا کے سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اس سے زمین کو کوئی خطرہ نہیں اور یہ آنے والی دہائیوں میں زمین کے قریب سے 12 سے زائد بار گزرے گا۔سیارچہ زمین کے سب سے قریب سے 14 فروری 2060 کو گزرے گا، جب وہ 7.4 لاکھ میل (11 لاکھ کلومیٹر) دور ہوگا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر موازنہ کیا جائے تو زمین اور چاند کے درمیان فاصلہ دو لاکھ 39 ہزار میل (3.84 لاکھ کلومیٹر) ہے۔
اس لیے یہ سیارچہ کسی بھی طریقے سے زمین پر بسنے والوں کے لیے کوئی خطرہ پیدا نہیں کر رہا۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں