الیکٹرک کار رکھنے والوں کو اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں،بڑی خوشخبری

اسلام (پی این آئی)کار ساز کمپنیوں اور الیکٹرک کار رکھنے والوں کو اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیوں کہ ری سائیکل لیتھیم بیٹری نئی بیٹریوں سے کہیں زیادہ معاون ثابت ہوسکتی ہے۔امریکی تحقیقی ادارے اور بیٹری بنانے والی کمپنی نے حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ ری سائیکل بیٹریاں نہ صرف ماحول دوست ہوں گی بلکہ نئی بیٹریوں سے بھی بہتر ثابت ہوں گی۔

رپورٹ کے مطابق کار ساز کمپنیوں کو ری سائیکل مواد استعمال کرنے کی جانب راغب کرنا ابھی مشکل ہے کیوں کہ بیٹری بنانے والی کمپنیاں اب بھی ری سائیکل شدہ مواد استعمال کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس کرتی ہیں۔تاہم نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ منفی کیتھوڈ کی ان ری سائیکل بیٹریوں کے قابل استعمال ہونے کی مدت نئی بیٹریوں کے مقابلے میں 53 فیصد زیادہ ہوسکتی ہے اور ری سائیکل ہونے کے باعث یہ ماحول دوست بھی ثابت ہوں گی۔مزید برآں یہ بیٹریاں بعض مواقع پر نئی بیٹریوں سے بھی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔سائنسی جریدے کے مطابق ایک امریکی ادارہ اگلے سال کمرشل سطح پر بیٹریوں کا پہلا ری سائیکل پلانٹ لگانے کا ارادہ رکھتا ہے جہاں 10 ہزار ٹن بیٹریوں کو ری سائیکل کرنے کی گنجائش ہوگی۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close