ایپل کمپنی نے چینی حکومت کے حکم پر ’قرآن مجید ‘ ایپلی کیشن اپنے سٹور سے ہٹا دی

بیجنگ (پی این آئی) سمارٹ فون بنانے والی امریکی کمپنی ایپل نے چینی حکومت کے حکم پر قرآن کریم کی ایپلی کیشن “قرآن مجید” اپنے سٹور سے ہٹادی ۔ قرآن مجید ایپ چین کی مقبول ترین ایپلی کیشنز میں سے ایک ہے ۔ یہ دنیا بھر میں ایپل کے ایپ سٹور پر موجود ہے جس کے ڈیڑھ لاکھ سے زائد ریویوز بھی موجود ہیں۔ اس ایپ کو روزانہ کی بنیاد پر کروڑوں مسلمان استعمال کرتے ہیں۔

قرآن مجید ایپ بنانے والی کمپنی پی ڈی ایم ایس نے اپنے بیان میں کہا ہے ” ایپل کے مطابق ، ہماری ایپ قرآن مجید چین میں ایپ سٹور سے ہٹا دی گئی ہے کیونکہ اس میں ایسا مواد موجود تھا جس کیلئے چینی حکام سے علیحدہ سے اجازت درکار تھی، ہم کوشش کر رہے ہیں کہ چینی حکام سے جلد از جلد رابطہ کرکے اس مسئلے کو حل کیا جاسکے۔”کمپنی کے مطابق قرآن مجید ایپ کے چین میں 10 لاکھ سے زائد صارفین ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close