صرف نمبر رجسٹر ڈ کروائیں اورہمیشہ کیلئے تیز ترین وائی فائی انٹرنیٹ بالکل مفت حاصل کریں

تائپی(پی این آئی) تائیوان اپنی تمام آبادی کو مفت وائی فائی مہیا کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا۔تائیوان میں اب نہ صرف اپنے تمام شہریوں بلکہ تمام غیرملکی سیاحوں کو بھی وائی فائی مفت مہیاکیا جا رہا ہے۔ تائیوان حکومت کی حمایت سے ’مفت آئی تائیوان وائرلیس نیٹ ورک‘ پراجیکٹ کا آغاز 2011ءمیں کیا گیا تھا۔اس پراجیکٹ میں اب تک ملک بھر میں 15ہزار سے زائد ہاٹ سپاٹ نصب کی جا چکی ہیں۔

یہ ہاٹ سپاٹس بڑے سیاحی مقامات، ٹرانسپورٹیشن کے مراکز، ثقافتی مراکز اور حکومتی دفاتر سمیت دیگر مقامات پر نصب کی گئی ہیں۔مقامی لوگوں اور سیاحوں کو اس مفت وائی فائی سے استفادہ کرنے کے لیے صرف مقامی فون نمبر کی ضرورت ہو گی جس کے ذریعے وہ رجسٹرڈ ہو کر 10سے 20ایم بی فی سیکنڈ کی رفتار کے حامل اس وائی فائی انٹرنیٹ سے مستفید ہو سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close