چین نے پہلا شمسی تحقیقاتی سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا

تائی یوآن(شِنہوا)چین نے اپنا پہلا شمسی تحقیقاتی سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا۔تحقیقاتی سیٹلائٹ جمعرات کو شام 6بج کر51 منٹ(بیجنگ ٹائم)پر ملک کے شمالی صوبے شانشی میں تائی یوآن کے لانچنگ مرکزسے لانگ مارچ -2 ڈی راکٹ سے روانہ کیا گیا جو کامیابی کے ساتھ اپنے مدار میں داخل ہوا۔

اسی کیریئر راکٹ کے ذریعے دس چھوٹے مصنوعی سیارے بشمول فضائی کثافت کا پتہ لگانے والا ایک تجرباتی سیٹلائٹ اور تجارتی بنیادوں پر موسمیاتی تحقیق کا تجرباتی سیٹلائٹ خلا میں بھیجے گئے ہیں۔یہ لانگ مارچ کیریئر راکٹ سیریز کا 391 واں فلائٹ مشن تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close