کراچی (پی این آئی)پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار کم ہونے کی اصل وجہ سامنے آگئی۔۔۔ پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست رفتاری کی وجہ سامنے آگئی، زیرِ سمندر فائبر آپٹک کیبل میں خرابی کے باعث پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار کم ہے۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ 40 ٹیرابائٹ کی اہم ترین کیبل فجیرا کے قریب خرابی کا شکار ہے جس کے باعث پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار متاثر ہوئی ہے۔ زیرِ سمندر اس اہم ترین کیبل کی مرمت میں کئی دن لگ سکتے ہیں۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ انٹرنیٹ ڈیٹا کی ٹریفک کو دیگر کم گنجائش والی کیبلز پر منتقل کیا جا رہا ہے تاکہ پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار کو بحال کیا جاسکے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں