واٹس ایپ میں کونسی بڑی تبدیلی ہونے والی ہے؟ صارفین جان لیں ‘پھر نہ کہنا کسی نے بتایا نہیں

اسلام آباد(پی این آئی)پیغام رسانی کیلئے استعمال کی جانیوالی ایپلی کیشن واٹس ایپ صارفین کی پرائیویسی کا خیال کرتے ہوئے جلد ایک نیا فیچر متعارف کروانے جا رہی ہے۔ایپلی کیشن کی ہر سرگرمی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویب بیٹا انفو کے مطابق اس بار واٹس ایپ پروفائل فوٹو کی سیٹنگز میں کچھ تبدیلی کرنے والا ہے۔

 

 

 

 

اب تک آپ کی پروفائل فوٹو کی پرائیویسی سیٹنگز کیلئے 3 آپشنز موجود ہیں۔ ایوری ون (Everyone)، مائی کانٹیکٹس (My contacts)، نوبڈی (Nobody) ۔ یعنی تصویر یا تو سب دیکھ سکتے ہیں، یا صرف آپ کے کانٹیکٹس یا پھر کوئی نہیں۔تاہم ان ہی آپشنز میں واٹس ایپ جلد ایک آپشن کا اضافہ کرنے جا رہا ہے جس کے تحت آپ یہ فیصلہ کرسکیں گے کہ کانٹیکٹس میں شامل کون آپ کی پروفائل پکچر دیکھ سکتا ہے اور کون نہیں۔مذکورہ فیچر سے واٹس ایپ کے بیٹا ورژن صارفین مستفید ہوسکیں گے البتہ فیچر تک رسائی کب تک ممکن ہوگی اس کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close