واٹس ایپ میں کاروبار کریں، نیا فیچر متعارف کر ا دیا گیا

لندن (پی این آئی) دنیا کی مقبول میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے گوگل بی ٹا پروگرام کے تحت ایک نیا اور اہم فیچر متعارف کرادیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے آن لائن کاروبار کرنے والے افراد کے لیےتجرباتی طور بزنس ایپ میں ایک نئے فیچر کا اضافہ کیا ہے جس کی مدد سے پہلی بار کسی بھی کاروبار کے بارے میں ایپلی کیشن کے اندر ہی پراڈکٹ اور سروسز تلاش کرنے کی سہولت دی گئی ہے۔نئی فراہم کی جانے والی

سروس سے متعلق فیس بک وائس بزنس میسیجنگ کے صدر میٹ آئیڈیما کا کہنا تھا کہ فیس بک اور انسٹا گرام کی طرح واٹس ایپ اپنی ایپلی کیشن میں اشتہارات نہیں چلاتا اور کاروباری افراد کی اسی مشکل کو مد نظررکھتے ہوئے یہ فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔واٹس ایپ اپنے استعمال کنندگان کے لیے گوگل پلے بی ٹا پروگروام کے ذریعے اینڈروئیڈ کی نئی اپ ڈیٹ 2.21.19.10 میں یہ اپ ڈیٹ دے گا۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں